تازہ ترین

شہید ڈاکٹر کے تربیت یافتہ دوستان اور شہید عارف الحسینی کے معنوی فرزندان ملت جعفریہ کی خدمت کیلئےمیدان میں موجود ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

Published in پاکستان
Friday, 15 March 2019


شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہدمقدس کے زیر اہتمام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 24ویں برسی کے موقع پر منعقدہ سفیر انقلاب سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شھید ڈاکٹر اور انکے جانثار شھید تقی حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے شھید کے اخلاص اور انکی مجاھدانہ زندگی کے نھفتہ پہلووں کو اجاگر کیا اور شھید کے انسانیت اور ملت تشیع پاکستان پر احسانات اور قربانیوں کا تفصیل سے ذکر کیا۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں شہید ڈاکٹر نقوی کے تربیت یافتہ دوستان اور شہید عارف الحسینی کے معنوی فرزندان ملت جعفریہ کی خدمت کیلئےمیدان میں موجود ہیں،دشمن تشیع کی طاقت سے اچھی طرح آگاہ ہے ۔کیونکہ تشیع کے پاس کربلا ،عاشورہ اور غدیر جیسے عظیم خزانے موجود ہیں جو کہ ظلم ستیزی میں بنیادی عناصر شمار ہوتے ہیں ،اسی لئے دنیا بھر کی شیطانی طاقتیں تشیع سے خائف ہوکر اس کے خلاف نت نئ سازشوں میں مصروف ہیں ۔پاکستان میں تشیع کی مشکلات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ہماری ذمہ داری ہے میدان میں حاضر رہنا کیونکہ فتح وکامرانی حق وصداقت کی ہی ہوگی۔

قبل ازیںپروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جسکی سعادت مشھور قاری جناب سید ابراھیم حسینی نے حاصل کی۔اسکے بعد صلوات خاصہ امام رضا علیہ السلام اور جناب برادر عارف زاھدی صاحب نے منقبت خوانی کی ۔برادر قمر علی کشمیری نے ترانہ پڑھا اور شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

سیکریٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شھید ڈاکٹر کی شخصیت  کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو فرمائی اور رہبر معظم کے بیانیہ( گام دوم انقلاب ) کے دوسرے مرحلہ کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس وقت اگر ڈاکٹر محمد علی نقوی ہمارے درمیان موجود ہوتے تو یقینا اپنی محافل میں ان کی گفتگو کا موضوع رہبر معظم انقلاب کا بیانیہ" دوسرا مرحلہ" ہی ہوتا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان میں ڈاکٹر شہید نقوی کے دوستوں نے ہی ملت پر چھائے جمود اور خوف کی فضا کو ختم کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے ملت شیعہ کے لئے سیاسی،مذہبی اور اجتماعی میدانوں میں گراں قدر خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں۔

شھید کی زندگانی پر مبنی ویڈیو ڈاکومنٹری بھی حاضرین کو دکھائی گئی،مشہور شاعر جناب شمس جعفری نے اپنے کلام سے شھید کو نذرانہ عقیدت پیش کیا،سیمینار میں علمائے کرام طلاب عظام نے بھرپور شرکت کی،حجتہ الاسلام عقیل حسین خان سیکرٹری جنرل شعبہ مشہدمقدس نے مہمانوں کا سمینار سفیر انقلاب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

Read 92 times Last modified on Friday, 15 March 2019

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پہ غور کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں تمام...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org