تازہ ترین

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گرد حملے کی پرزورمذمت

Published in پاکستان
Friday, 15 March 2019


شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گردحملے اور اسکے نتیجے میں درجنوں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر شدید افسوس اور مذمت کا اظہارکرتےہوئےمیڈیاسیل سےجاری مذمتی بیان میں کہاکہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں ایک اسلام دشمن دہشت گرد کے حملے نے مغرب کے لبرل ازم کا پردہ فاش کردیاہے،اس سانحے کے پیچھے سفید فاموں میں چھپی اسلام دشمنی ملوث ہے جو نائن الیون اور لندن حملوں کے بعد بھی دنیا نے دیکھی تھی، عالمی برادری اورانسانی حقوق کے اداروں کو اس عظیم سانحے پر سانپ سونگھ گیاہے، اگر یہی سانحہ کسی مسلم ملک میں رونما ہوتا زمین آسمان ایک کردیئے جاتے، افسوس آزادی اظہار کا راگ الاپنے والے مغربی ممالک نے اس دل خراش سانحے کی خبریں اورتصاویر سوشل میڈیا پر نشر کرنے تک پر پابندی عائد کردی ہے، جوکہ قابل مذمت اقدام اور آزادی اظہاررائے پر قدغن کےمترادف ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے اس سانحے میں شہیدہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دوران نماز شہید ہونے والوں سے سنت آئمہ اطہار ؑاداکی ہے ، جبکہ قاتل نے سنت ابن ملجم اور شمر بن ذی الجوشن ، خدا تمام شہداءکو اپنے جوار میں محشور فرمائے ، مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور تمام شہداءکے لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکرتی ہے ۔

Read 80 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پہ غور کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں تمام...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org