تازہ ترین

سکیورٹی فورسزکی لکی مروت میں بڑی کاروائی،کالعدم تحریک طالبان کا تکفیری کمانڈرواصل جہنم, دوزخمی حالت میں گرفتار

Published in پاکستان
Friday, 15 March 2019


شیعیت نیوز: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تتہ باشی خیل میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں واصل جہنم ہونے والا دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے قاری ظاہر شاہ گروپ کا اہم رکن نکلا۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث رہا ہے اور اس سے وابستہ افراد قبائلی علاقوں کے ساتھ ساتھ ڈی آئی خان، ٹانک اور دیگر علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی کاروائیاں کرتے رہے ہیں۔ذرائع کےطابق مذکورہ گروہ کے سرغنہ اپنے کئی ساتھیوں سمیت چند روز قبل پنگ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوچکے ہیں جس کے بعد اس سے وابستہ افراد دیگر علاقوں میں ٹھکانے ڈھونڈنے کے لئے منتقل ہونا شروع ہوئے۔

پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے کمانڈوز ہلاک ہونے والے دہشت گرد حمزہ علی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے علاقے میں موجودگی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے بعد ان کی گرفتاری کے لئے پوری طرح متحرک تھے اور اس مقصد کے لیے لکی مروت کے علاقے درہ پیزو کی پہاڑیوں میں مسلسل تین روز تک سرچ آپریشن کیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد نے ایک سال قبل ڈی آئی خان کے تھانہ صدر کے علاقے میں محسود قبیلے اور پی ٹی ایم سے تعلق رکھنے والے آفتاب کو قتل کیا تھا جس کے بعد دوران تفتیش سی ٹی ڈی حکام کو معلوم ہوا کہ حمزہ علی قاری ظاہر شاہ گروپ کے ساتھ رابطوں میں ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تتہ باشی خیل کے قریب پولیس پارٹی نے کم نفری اور محدود وسائل کے باوجود تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر حمزہ علی اور اس کے ساتھیوں کو کئی گھنٹے تک مقابلہ کیا اور بالآخر اسے ہلاک کرکے اس کے دو ساتھیوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔سب انسپکٹر کی سربراہی میں چار پولیس اہلکاروں کا ناکہ بندی کے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوا تو دہشت گرد حمزہ علی کو گرفتاری سے بچانے کے لئے اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر مسلسل جدید ترین اسلحہ سے فائرنگ کی، فائرنگ کی نتیجہ میں کانسٹیبل سبز علی خان نے اپنی قیمتی جان ہتھیلی پر رکھ کر کوئی ایک فرلانگ تک دہشت گرد کا پیچھا کیا اور فرض پر قربان ہوکر نہ صرف اس کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی بلکہ اپنے ساتھی پولیس اہلکاروں کو بھی بڑے نقصان سے بچا لیا۔

Read 360 times Last modified on Friday, 15 March 2019

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پہ غور کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں تمام...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org