اہم ترین خبریںپاکستان

کشمیری عوام کی حمایت ، بھارتی میڈیا ایران اور حزب اللہ کےخلاف سیخ پا

شیعیت نیوز: کشمیر میں بھارت کے بدترین ریاستی مظالم اور ایک سال سےمسلسل جاری کرفیو کےخلاف صدائے حق بلند کرنے پر حکومت اسلامی ایران اور اسلامی مقاومتی تنظیم حزب اللہ لبنان کے خلاف بھارتی میڈیا چلا اٹھا ۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میںمودی سرکار کی ہندوتوا کے نتیجے میں بےگناہ مسلمانوں پر جاری سنگین مظالم اور گذشتہ ایک برس سے جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن کے سبب پیدا ہونے والے انسانی بحران کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے اور متاثرہ عوام کی دادرسی کرنے پر بھارتی میڈیا اسلامی جمہوری ایران کی حکومت اور حزب اللہ لبنان کی قیادت کے خلاف سیخ پا ہوگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اورکزئی ایجنسی، شہید قائد کی 32ویں برسی کا انعقاد، شیعہ سنی اکابرین کا خطاب

بھارتی ریاستی چینل بھارت ورش ٹی وی 9نےاسلامی جمہوریہ ایران اور قائد حزب اللہ سید حسن نصر اللہ کے خلاف زہریلا پروپگینڈا شروع کردیا ہے، واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای مسلسل کشمیری مظلوم مسلمانوں پر جاری بھارتی ریاستی مظالم کے خلاف اپنے دوٹوک موقف کا اظہار کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست کا سعودی عرب کو جدید ڈرون طیارے نہ دینے کا فیصلہ

دوسری جانب چند روز قبل حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ راہ ولایت وشہدائے کشمیر وطن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لبنانی عوام اور حزب اللہ کی جانب سے کشمیری مظلوم عوام کی حمایت کے عزم کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا تھا،جس پر بھارتی میڈیا آگ بگولا ہوگیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close