پاکستان کی اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی، بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری جوان شہید کردیئے

شیعت نیوز : مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، جس کے بعد کل سے لیکر اب تک شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، مزید 2 کشمیری جوان شہید

ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلواما کے علاقے ترال میں رات سے ہی بھارتی فوج نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر رکھا تھا جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close