اہم ترین خبریںپاکستان

انتظار مہدی اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کےدوسری بار صدر منتخب

مرکزی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تو پنڈال میں موجود اصغری نوجوانوں اور علماء کرام نے والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا ۔

شیعت نیوز: انتظار مہدی اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کےدوسری بار صدر منتخب۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 50واں سالانہ تین روزہ گولڈن جوبلی کنونشن 27 دسمبر2019 کو ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد ہوا جس میں علماء کرام ودانشور حضرات نے شرکت کی، صوبہ سندھ سے اصغری کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی کنونشن کی پہلی نشست کا آغاز شب شہداء کی تقریب سے ہوا جس میں دانشور معظم استاد اخلاق احمد اخلاق ،علامہ قربان علی بھٹ شاہی ،علامہ دوست محمد سعیدی نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2019، ملک بھرمیں دہشتگردی میں 31فیصدکمی واقع ہوئی، داعش تاحال بڑاخطرہ

کنونشن کے دوسرے روز مذاکرہ بعنوان امام زمانہؑ کی معرفت اور ظہور میں رکاوٹیں کی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میںڈاکٹر زاہد حسین زاہدی ،علامہ مقصود ڈومکی،علامہ باقر زیدی ،علامہ فدا حسین عابدی،علامہ حسن صلاح الدین نے گفتگو کی،کنونشن میں دیگر علماء کرام کے دروس بھی منعقد ہوئے جن میں سربراہ مجلس وحدت المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ علی بخش سجادی ،شیعہ علماء کائونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر تقوی ،علامہ عبد المجید بہشتی شامل تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے پھر عراق کی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے، حشدشعبی عراق کا مضبوط دفاع ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

کنونشن کی اہم نشست ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک نامور اسکارلز اور ڈاکٹرز نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر سجاد رئیسی،ڈاکٹر غلام علی ،ڈاکٹرواحد جتوئی ،ڈاکٹر عرفان میرانی، ڈاکٹرسعید ابرو شامل تھے جنہوں نےتعلیمی میدان میں نوجوانوں کی کامیابی پر گفتگو کی۔

کنونشن کے آخری تو29 دسمبر 2019 کو یوم رہبر انسانیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام علامہ حیدر علی جوادی نے کی جس میں دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا ۔کانفرنس کے آخر میں نئے میر کارواں کا اعلان کیا گیا جس میں انتظارمہدی کواصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا50واں دوسری دفعہ مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ مہدی ملیشیامقتدیٰ الصدر کا امریکہ کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ حیدر علی جوادی نےنئے مرکزی صدر کا اعلان کیا اور ان سے ذمہ داری کا حلف لیا۔ الیکشن سے پہلے سابق مرکزی صدرانتظار مہدی نے اپنے کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور رائے شماری کے نتیجے میںدوسری دفعہ مرکزی صدر منتخب ہوئے۔مرکزی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تو پنڈال میں موجود اصغری نوجوانوں اور علماء کرام نے والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا عراق کے داخلی امورمیں دخالت سے باز رہے، آیت اللہ سید علی سیستانی

نو منتخب مرکزی صدر انتظار مہدی نے شرکاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام زمانہ کے ظہور کیلئے ہر وقت زمینہ سازی کرتے رہیں گےاور ہم امام زمانہ کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے مصروف عمل ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close