اہم ترین خبریںپاکستان

کسی میں ہمت نہیں کہ وہ ہمیں اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹا سکے،علامہ اقبال بہشتی

ان کا کہنا تھا کہ تشیع نے چودہ سو سالوں سے حق پرستی کا علم بلند کر رکھا ہے، دنیا کے جابر و ظالم حکمران اس قوم کو سرنگوں نہ کرسکے

شیعیت نیوز: کوہاٹ میں شیعہ نسل کشی کیخلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ کسی میں ہمت نہیں کہ وہ ہمیں اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹا سکے، اپنے عقیدے کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رسی جل گئی بل نہیں گیا، ناصبی قاری زوار بہادر کی رہائی کے بعدپھر شیعہ مکتب کے خلاف ہرزہ سرائی

علامہ اقبال بہشتی کا کہنا تھا کہ تشیع نے چودہ سو سالوں سے حق پرستی کا علم بلند کر رکھا ہے، دنیا کے جابر و ظالم حکمران اس قوم کو سرنگوں نہ کرسکے۔ اختیار اور اقتدار کے نشے میں چور کسی مدہوش میں یہ جرات نہیں کہ وہ ہمیں ہمارے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹا سکے۔ ہم اپنے عقیدے اور قوم کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نام سے شیعہ ہونے کا شبہ ، اسلام آباد میں اہل سنت بینک مینیجر رضا حسین نقوی کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں شہید

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان، داعش و القاعدہ کی شکل میں دنیا بھر سے ہزاروں پیشہ ور قاتلوں کو تشیع کے خلاف مجتمع کرکے بھی تمھیں ناکامی کی دھول چاٹنی پڑی، شیعہ کل بھی سربلند تھے اور ہمیشہ سربلند ہی رہیں گے۔ ذلت، ناکامی و رسوائی ہر اس شخص کا مقدر ہوگی، جو حسینیت کی راہ میں رکاوٹ بنے گا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close