اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت پاکستان فرانس کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر فورا ًملک بدر کرے،علامہ اقتدار نقوی

اُنہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جہاں اسرائیل کو تسلیم کرانے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے، وہیں یورپ میں اسلام مخالف دھڑے منظم ہو رہے ہیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ حکومت فی الفور فرانس کا بائیکاٹ کرے، گستاخ فرانسیسی صدر دنیا کا بدترین دہشتگرد ہے، پورے یورپ کو آگ میں جھونکنے والے بدبخت کو لگام ڈالی جائے، حکومتی سطح پر رسالت مآب کی شان میں گستاخی عالمی سطح پر ایک نئی سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی اہم کاروائی، کالعدم تحریک طالبان کے 2اہم کمانڈر واصل جہنم

ان کاکہناتھا کہ یورپ میں ایک منظم انداز میں اسلام کے خلاف ماحول بنایا جا رہا ہے، ملعون فرانسیسی صدر کا ناپاک وجود دھرتی کے لیے بدنما داغ ہے۔ حکومت پاکستان فرانس کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر فورا ًملک بدر کرے اور فرانسیسی سفارت خانہ بند کر کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کو الیکشن سے پہلے صوبہ بنایا جائے، رہنما اسلامی تحریک شیخ مرزا علی

اُنہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جہاں اسرائیل کو تسلیم کرانے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے، وہیں یورپ میں اسلام مخالف دھڑے منظم ہو رہے ہیں، آج وقت ہے کہ مسلمان یک زبان ہو کر اسلام مخالف قوتوں کے خلاف ڈٹ جائیں، مسلم ممالک اور خاص طور پر نام نہاد اسلامک ملٹری الائنس کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ پاکستان میں موجود فرانسیسی اشیاء پر پابندی لگائی جائے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close