اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین کے خلاف خبر کی اشاعت،خبریں اخبار فوری وضاحتی بیان جاری کرے، علامہ اقتدار نقوی

اُنہوں نے کہا کہ ان میں تقریبا 700 افراد زائرین اور طلاب ہیں جبکہ باقی 570 افراد وہ ہیں جو غیرقانونی طور پر ایران میں چھپے ہوئے تھے یا وہ لوگ جو غیرقانونی طور پر ایران جانے کے خواہشمند تھے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی وفد کے ہمراہ روزنامہ خبریں کے دفتر پہنچ گئے، چیف رپورٹر سجاد بخاری سے ملاقات، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے زائرین کے خلاف خبریں اخبار میں لگنے والی خبر کی مذمت، ادارے کی جانب سے ایسی خبریں تعصب پر مبنی ہیں خبریں اخبار اس پر وضاحتی بیان شائع کرے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شہنشاہ نقوی نے شیعہ فقہاء کے فتاویٰ اور قائدین کی رضامندی سے انتہائی اہم اور حیران کن اعلان کردیا

تفصیل کے مطابق دو روز قبل خبریں اخبار میں زائرین سے منسوب ایک من گھڑت اور تعصب پر مبنی خبر شائع ہوئی جس میں مبینہ طور پر زائرین کی جانب سے لڈو اور کیرم بورڈ کا مطالبہ کیا گیا جس پر مذہبی حلقوں میں شدید تشویش پیدا ہوئی، جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی خبریں اخبار کے دفتر پہنچے اور چیف رپورٹر سے ملاقات میں اس خبر کی سختی سے مذمت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینیئر مہر سخاوت علی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی حکومت نے زائرین کو بارڈر پر کیوں چھوڑا ؟؟عمران خان نے حقائق بیان کردیئے

چیف رپورٹر خبریں اخبار نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کو یقین دلایا کہ جس رپورٹر کی جانب سے یہ خبر لگائی گئی ہے اُس کے خلاف ادارہ ایکشن لے گا اور آپ کا وضاحتی موقف شائع کیا جائے گا۔ جس پر علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ملتان کے قرنطینہ سنٹر میں 1270 افراد موجود ہیں لیکن یہ سارے زائرین نہیں ہیں اور ان سب کو زائرین کہنا سراسر زیادتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان قرنطینہ سینٹرمیں ایم ڈبلیوایم کی فلاحی سرگرمیاں جاری، ڈپٹی کمشنرکا تعاون پر شکریہ

اُنہوں نے کہا کہ ان میں تقریبا 700 افراد زائرین اور طلاب ہیں جبکہ باقی 570 افراد وہ ہیں جو غیرقانونی طور پر ایران میں چھپے ہوئے تھے یا وہ لوگ جو غیرقانونی طور پر ایران جانے کے خواہشمند تھے جن کا زائرین سے کوئی تعلق نہیں بلکہ زائرین ایسے افراد کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دیوبندی تبلیغی اجتماعات ملک بھرمیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سب سے بڑاسبب بن گئے

اُنہوں نے کہا کہ ایسے افراد سنٹر کا ماحول خراب کررہے ہیں اور آئے روز لڑائی جھگڑا ان کا معمول بن چکا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو اس طرح غلط ڈیمانڈ کررہے ہیں لہذا اس طرح کی خبریں تعصب پر مبنی ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close