ایران

امریکی دباؤ کی ریل گاڑی ناکامی اور شکست کے اسٹیشن پر کھڑی ہوگئی

شیعت نیوز :اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے اپنے ایک بیان میں ایران پر امریکی دباؤ کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی دباؤ کی ریل گاڑی ناکامی اور شکست کے اسٹیشن پر متوقف ہوگئی ہے۔ شمخانی نے کہا کہ امریکی صدرٹرمپ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر عالمی برادری کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ وہ امریکہ کے مختلف اور متفاوت صدر ہیں جو عالمی معاہدوں سے خارج ہوکر کمترین خرچہ پر زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے ایران کے عسکری ادارے سمیت مختلف اداروں اور شخصیات پر پابندی عائد کی لیکن اسے کچھ حاصل نہیں ہوا اور اس نے پابندی کا آخری حربہ ایرانی وزیر خارجہ ظریف کی فعال سفارتی کاری کے خلاف استعمال کیا اس کا یہ حربہ بھی شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگیا اور اب امریکہ کے دباؤ کی ریل گاڑی ناکامی اور شکست کے اسٹیشن پر کھڑی ہوگئی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close