دنیا

ایران آج بہت زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے،امریکہ نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں

شیعت نیوز: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ ایران نے ’’نور‘‘ سیٹلائٹ کو لانچ کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر2231 کی خلاف ورزی نہیں کی۔ دوسری طرف امریکی سینیٹرنے کہا ایران آج پہلے کی نسبت بہت زيادہ قوی، مضبوط اور مستحکم ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جمعرات کے روز کہا کہ امریکہ، ایران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کا الزام ایسے میں لگا رہا ہے کہ اس نے کئی بار سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر2231 کو پاؤں تلے روندا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور جوہری معاہدے نے ایران کی خلائی سرگرمیوں اور خلا میں پُرامن موجودگی پر پابندی نہیں عائد کی ہے۔

ماریا زاخارووا نےاس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران نے نور سٹیلائٹ کو لانچ کر کے جوہری پروگرام سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی نہیں کی، کہا کہ امریکہ کے اس قسم کے دعوے کہ ایران کے میزائل ایٹمی وار ہیڈز حمل کر سکتے ہیں، بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران امریکی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو گا۔ میریوسفی

دوسری طرف امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے سینیٹر کریس مورفی نے ایران کے خلاء میں قدم جمانے اور فوجی سیٹلائٹ ’’ نور‘‘ خلاء میں بھیجنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران آج پہلے کی نسبت بہت زيادہ قوی، مضبوط اور مستحکم ، جبکہ امریکہ پہلے سے کہیں زيادہ کمزور ہوگيا ہے۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ ایران آج مشرق وسطیٰ میں تمام شعبوں میں آگے بڑھ گيا ہے جبکہ امریکہ گذشتہ 4 سال کی نسبت بہت کمزور ہوگیا ہے۔

سینیٹر مورفی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے صدر بننے سے قبل ایران خلیج فارس میں امریکی فوجیوں کی طرف فائرنگ نہیں کرتا تھا، سابق صدر اوبامہ نے ایران کو اس بات پر آمادہ کرلیا تھا کہ وہ اپنے نیابتی فوجیوں کو داعش کے خلاف لڑنے کے لئے بھیجے ۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ عراق میں امریکہ کے ہاتھوں ایران کے کماںڈر میجر جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد سے امریکی فوجیوں پر حملوں میں اضافہ ہوگيا ہے ۔

کریس مورفی نے کہا کہ امریکی صدرٹرمپ نے ایران کے ساتھ مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑ کرایران پر مزید اقتصادی دباؤ قائم کرنے کی کوشش کی لیکن ایران آج پہلے سے کہیں زیادہ قوی اور مستحکم ہوگیا ہے ایران نے اپنا سیٹلائٹ پر خلاء میں بھیج دیا ہے جبکہ امریکہ پہلے سے کہیں زيادہ کمزور ہوچکا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close