ایران

ایران اور عراق کا امریکہ کے خلاف عالمی عدالتوں میں کیس لڑنے کا فیصلہ

شیعت نیوز: ایران اور عراق نے عالمی عدالتوں میں سردار اسلام جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے پر مبنی امریکہ کے مجرمانہ اقدام کے خلاف متفقہ طور پر کیس لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کی امت مسلمہ کو خیمہ ولایت سے منسلک رہنے اور باہمی اتحاد قائم رکھنے کی وصیت

ایران کی عدلیہ کے نائب سربراہ اور عراق سے آئے ایک وفد کی ملاقات ہوئی جس میں جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے پر مبنی امریکہ کے دہشت گردانہ اقدام کے خلاف انجام پانے والے ممکنہ قانونی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پرایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ علی باقری کنی نے کہا کہ ایران عالمی عدالتوں میں جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے والے دہشت گرد مجرموں کے خلاف ہر ممکن قدم اُٹھائے گا۔

باقری کنی نے کہا کہ امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر کے یہ ثابت کر دیا کہ امریکی زوال کی بات محض ایک دعوی نہیں ہے بلکہ یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کے اس مجرمانہ اقدام کو ہر ممکن پہلو سے عالمی عدالتوں میں اُٹھائے گا۔

عراقی وزارت انصاف میں ہیومن رائٹس اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن کے ڈائریکٹر جنرل محمد ترکی عباس نے بھی جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کئے جانے پر مبنی امریکہ کے اقدام کو ایک ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس امریکی جرم کے چھپے ہوئے پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لئے ایران و عراق کی وزارت خارجہ اور عدلیہ کے عہدیداروں کے درمیان تعاون ایک لازمی امر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی عراق کی باضابطہ دعوت پر تین جنوری کو بغداد پہنچے تھے جہاں امریکی دہشت گردوں نے ایک فضائی کارروائی کرتے ہوئے انہیں عراق کی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہید کردیا تھا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close