اہم ترین خبریںایران

ایران نے پانچ تیل بردارجہاز وینزویلا پہنچا کر امریکی غرور وتکبر خاک میں ملادیا

یہ سیرتِ پیغمبر ص کا ایک چھوٹا سا نمونہ ہے، وینزویلا توانائی کے شدید بحران سے گزر رہا تھا اس کی مدد سے بڑے بڑے ممالک امریکی ڈر کی وجہ سے ہاتھ اُٹھا چکے تھے

شیعت نیوز: ایران نے پانچ تیل بردارجہاز وینزویلا پہنچاکرامریکی غرور وتکبرخاک میں ملادیا۔ جبکہ امریکی دھونس اور دھمکیوں کو پیروں تلے روندتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنی رہبریت کا دائرہ کار بتایا ہے کہ اس دائرے میں فقط مسلمان نہیں آتے بلکہ تمام انسان آتے ہیں۔ پھر وہ چاہے وینزویلا کے کمیونسٹ ہی کیوں نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ اسرائیل کو مقبوضہ علاقے خالی کرنے کا پابند بنائے۔ لبنانی وزیر اعظم

یہ سیرتِ پیغمبر ص کا ایک چھوٹا سا نمونہ ہے، وینزویلا توانائی کے شدید بحران سے گزر رہا تھا اس کی مدد سے بڑے بڑے ممالک امریکی ڈر کی وجہ سے ہاتھ اُٹھا چکے تھے۔ تمام تر خطرات کو بالائے طاق رکھ کر رہبریت نے مسیحائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں پولیس کا وحشیانہ پن، سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر شدید احتجاج جاری

کارل مارکس نے اس مذہب کا یقیناً مشاہدہ نہیں کیا تھا ورنہ اُسے مذہب سے متعلق اپنے نظریات بدلنے پڑ جاتے۔ مارکس نے عیسائی پادریوں اور مسلمان بادشاہوں کا پیٹ بھرا دین دیکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے صدر شی جن پنگ کا پاکستان کے اذلی دشمن بھارت کو سبق سکھانے کیلئے دبنگ اعلان

اُسے مسلمان رہبر کی اُس فقیری کی کیا خبر, جس سے بُوئے اسداللہٰی آتی ہےاور افسوس کہ آج اس بُوئے اسداللہٰی سے خود مسلمان بھی غفلت برت رہے ہیں۔اس غفلت کا سبب وطن پرستی, فرقہ پرستی اور نادانی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close