اہم ترین خبریںپاکستان

ایران کے مقابل مسلم امہ نے اسرائیل کے ساتھ اپنےتعلقات استوار کررکھے ہیں ، محمد زبیر

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے فلسطین قبلہ اول کی وجہ سے اہم ہے اور پاکستانی دفتر خارجہ کو چاہئے کہ فلسطین کے موضوع کو عالمی سطح پر اُٹھائے۔

شیعت نیوز: پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ فلسطین کا معاملہ ہمارے دل کے قریب ہے۔ اسرائیل کیساتھ عرب ممالک کے تعلقات ہیں۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے مقابل مسلم امہ نے اسرائیل کے ساتھ اپنےتعلقات استوار کررکھے ہیں ۔ محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم مسئلہ فلسطین کو اٹھائیں گے تو ہم کشمیر کے مسئلے کو بھی عالمی سطح پر بہتر اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے فلسطین قبلہ اول کی وجہ سے اہم ہے اور پاکستانی دفتر خارجہ کو چاہئے کہ فلسطین کے موضوع کو عالمی سطح پر اُٹھائے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close