مشرق وسطی

ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیاں ختم کی جائیں۔ عرب تنظیمیں

شیعت نیوز : عرب ملکوں کی متعدد عوامی تنظیموں اور اداروں نے ایک بیان جاری کر کے ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیاں اٹھائے جانے کے علاوہ یمن اور فلسطین کے بارے میں متعدد مطالبات دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ایران پر امریکہ کی نئی پابندیاں

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عرب ملکوں میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی باسٹھ تنظیموں اور اداروں کے جاری کردہ بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیاں ختم کرانے کے علاوہ ایرانی عوام کے لیے میڈیکل آلات اور دواؤں کی ترسیل کو بھی یقینی بنانے کی کوشش کرے۔

یہ بھی پڑھیں : دیوبندی تبلیغی جماعت کے رکن میجر(ر)الیاس کورونا کے سبب ایبٹ آباد میں جاں بحق

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ، خلیج فارس تعاون کونسل اور یورپی یونین، یمن کے محاصرے اور جنگ کے خاتمے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات انجام دینے کے ساتھ ساتھ یمنیوں کے لئے انسانی امداد کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع کرے۔

بیان میں غزہ کے باشندوں کے لیے بھی عالمی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دیوبندی تبلیغی جماعت کی جانب سے عالمی سطح پر کورونا وائرس کی تباہ کاریاں تیزی سے جاری

عرب ملکوں کی باسٹھ تنظیموں اور عوامی اداروں کے جاری کردہ بیان میں، دنیا بھر میں فوجی مقاصد کے لیے قائم بائیولوجیکل اور جراثیمی مراکز اور تجربہ گاہوں کی بندش کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کورونا وائرس کے مقابلے میں دنیا کے تمام ملکوں اور عالمی اداروں کے درمیان تعاون کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close