ایران

ایران کے اغوا کئے گئے 4 سفارت کار اسرائیل میں موجود اور زندہ ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ

شیعت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے لبنان میں اغوا کئے گئے ایران کے 4 سفارت کاروں کی 38 ویں برسی کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ لبنان میں ایران کے اغوا کئے گئے 4 سفارت کار اسرائیلی قید خانوں میں موجود اور زندہ ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے ایرانی سفارت کاروں کے اغوا کی 38 برسی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 ایرانی سفارت کاروں کو 38 سال قبل لبنان سے اغوا اور اسرائیل منتقل کیا گیا ، ایران کے 4 سفارت کاروں میں سید محسن موسوی، احمد متوسلیان ، کاظم اخوان اور تقی رستگار مقدم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خلیج فارس کو اس خطے میں امریکی جرائم کا سامنا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی سفارت کاروں کو لبنان کے شمال میں بربارہ چیک پوسٹ کے قریب اسرائیلی ایجنٹوں نے سن 1982 میں اغوا کیا اور انھیں اسرائیل منتقل کردیا ۔ اس بات پرگذشتہ برسوں میں بھی تاکید کی گئی ہے کہ ایرانی سفارت کار اسرائیلی جیلوں میں موجود اور زندہ ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اداروں نے ایرانی سفارت کاروں کی بازیابی اور آزادی کے لئے کوئی اقدام اور تعاون نہیں کیا ، امریکہ کی غلط اور بے جا حمایت کی بنا پر اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان حکومت کا سعودی ایماء پر زائرین دشمن پالیسی کا اعلان

ایرانی وزارت خارجہ نے اغوا کئے گئے سفارت کاروں کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ ایرانی سفارت کاروں کی بازیابی اور آزادی کے سلسلے میں اپنی تلاش و کوشش کا سلسلہ جاری رکھےگی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close