ایران

ایران کی غزہ کی پٹی میں صیہونی ریاستی دہشت گردی کی مذمت

شیعت نیوز: ایران کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے غزہ کی پٹی میں نہتے عوام اور مزاحمتی فرنٹ کے خلاف غاصب صیہونی فوج کے دہشت گردانہ حملوں کی سختی سے مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے صیہونی فوجیوں کی جانب سے ایک فلسطینی نوجوان کے جسد خاکی کی توہین اور بے حرمتی کو صیہونیوں کے سفاکانہ اور غیر انسانی اقدامات کی علامت قراردیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کا شہید فلسطینی کی لاش کی بے حرمتی ناقابل معافی جرم ہے۔حزب اللہ

سید عباس موسوی نے کہا کہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نہتے فلسطینی عوام کے کم سے کم انسانی اور اخلاقی حقوق پر بھی عمل پیرا نہیں ہیں۔

انہوں نے عالمی عدالت انصاف میں ناجائز صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف اقدام کرنے اور اس قسم کے سنگین جرائم کرنے والوں کو سزا دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کیخلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے مزاحمت اور قومی یکجہتی کو اسرائیل کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ قراردیا۔

یہ بھی پڑھیں : جہاد اسلامی فلسطین کی اسرائیلی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید

سید عباس موسوی نے ناجائز صیہونی حکومت کے مسلسل سنگین جرائم کے سامنے بین الاقوامی برادری اور بعض ہمسایہ ممالک کی لاپرواہی اور خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا اور پھر اس کے جسد خاکی کو ایک بڑے کرین کے ذریعے دوسری جگہ منتقل کیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close