ایران

ایران کو ڈونلڈ ٹرمپ کے صدقہ و خیرات کی ضرورت نہیں ہے۔ جواد ظریف

شیعت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کو اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ٹرمپ کی صدقہ و خیرات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران انسانی اور قدرتی وسائل سے مالامال ہے؛ ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدقہ و خیرات کی ضرورت نہیں ہے انہیں خود ان ذرائع سے وینٹی لیٹر خریدنا پڑتا ہے جن پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

ظریف نے مزید کہا کہ ہمارا صرف مطالبہ یہ ہے کہ وہ ایرانی تیل اور دیگر تیار کردہ مصنوعات کی فروخت، پیدواری کے فروغ اور ملک کی ضروریات کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے سے باز رہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ظریف نے اس سے پہلے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ امریکی لالچ کے خلاف عالمی اخلاقی اقدار کی فتح کیلئے پوری دنیا کو امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے اور اس کے جنگی جرائم میں شریک نہ ہونے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں کورونا وائرس اور امریکا کی اقتصادی دہشت گردی

ظریف نے کہا کہ پابندیوں کے نشے میں دھت امریکی حکومت، کورونا وائرس کے خلاف ایرانی کوششوں پر نقصان پہنچنے کیلئے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی پر اور زیادہ زور دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن ہماری حکومت کی پالیسی اپنے عوام کی صحت کا تحفظ ہے کیونکہ عوام کا تحفظ سب سے ضروری بات اور ہماری ترجیحات کا سرفہرست ہے۔

ظریف نے کہا کہ ایران وہ واحد ملک جو اس وبائی مرض کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے ضروری ادویات اور طبی سہولیات اور ساز و سامان کو آسانی سے خرید نہیں کرسکتا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ کورونا اور بائیکاٹ کا امتزاج، بحران کے انتظام کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے گزشتہ ہفتے کے دوران اقوام متحدہ کی اعلی کونسل برائے انسانی حقوق کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثرہ تمام ممالک کے خلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام ممالک سے کوویڈ-19 کی روک تھام میں ایرانی کوششوں کے تعاون کا مطالبہ کیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close