ایران

ایران میں کورونا سے ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ جہانپور

شیعت نیوز: ایرانی محکمہ صحت کیانوش جہانپور کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 160696 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 125206 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کیانوش جہانپور نے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 3134 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سابق امریکی وزیر دفاع جنرل جیمز میٹس کاامریکی صدر ٹرمپ کے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا

جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 160696 افراد کوویڈ- 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا وائرس میں مبتلا 70 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8012 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 125206 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف ایرانی عدلیہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کو بے گناہ ایرانی سائنسداں کو جیل میں رکھنے کا ہرجانہ ادا کرنا چاہئے۔

پروفیسر سیروس عسکری بدھ کو ایران پہنچ گئے۔ انسٹھ سالہ ایرانی سائنسداں پروفیسر سیروس عسکری پر امریکہ نے دو ہزار انیس میں اوہایو یونیورسٹی میں کچھ دستاویز چرانے کا الزام عائد کیا تھا جو غلط ثابت ہوا تاہم امریکہ کے امیگیریشن ادارے نے ان کے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بہانے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔

ایرانی عدلیہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سیکریٹری علی باقری کنی نے تہران میں پروفیسر سیروس عسکری کی استقبالیہ تقریب سے خطاب میں امریکی عدالتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی پروفیسر کی تحقیقاتی سرگرمیاں امریکی عدالتوں میں بڑا جرم ہے جس کی سزا تین سال کی قید ہے۔

علی باقری کنی نے امریکہ میں ہونے والے عوامی مظاہروں کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ابھی تک عراق، افغانستان اور فلسطین کے عوام امریکی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کا تاوان ادا کر رہے تھے لیکن آج امریکی صدر کے حکم سے اس ملک کے عوام پر وائٹ ہاؤس کے وحشی کتوں سے حملہ کرایا جا رہا ہے جس سے اس شیطانی حکومت کی حقیقت سب پر واضح ہو گئی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close