دنیا

ایران مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی میزائل طاقت ہے۔ امریکی محکمہ دفاع

شیعت نیوز: امریکی محکمہ دفاع  پینٹاگون نے ایک رپورٹ میں ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیتوں بشمول بیلسٹک میزائل، ڈرون اور بحریہ کی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے ایران کو مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی میزائل طاقت قرار دے دیا ہے۔

پینٹاگون کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران، مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی میزائل طاقت ہے جس کے پاس طویل فاصلے اور درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے میزائل ہیں جو دو ہزار کلومیٹر کے دائرے میں مختلف اہداف کو تباہ کرنے کے قابل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی قوم نے حالیہ حوادث میں دشمن کے عزائم کو شکست دے دی۔ آیت اللہ خامنہ ای

اس رپورٹ کہا گیا ہے کہ ایران ایک خلائی جہاز کو بھی لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور وہ اس منصوبے کے فریم ورک کے اندر اپنے کانٹنےنٹل بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کی جانچ بھی کرسکتا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ میں خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی پانیوں میں ایرانی بحریہ کی طاقت کا اعتراف کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے دیگر حصے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کو مختلف قسم کے ڈرونز کو تیار کرنے کی ایرانی طاقت پر خدشہ ہے۔

یہ ڈرونزایران کے بہت سے مشنوں جیسے انٹیلیجنس، نگرانی اور جاسوسی اور زمین پر فضائی حملے اور غیرہ کے مشنز کو سرانجام دے پاتے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ میں سائبر ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایران کی طاقت پر زور دیا گیا ہے۔

پینٹاگون کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ ایران کی فوجی حکمت عملی کی بنیاد ’’ڈٹرنس‘‘ ہے اور کم سے کم قلیل مدت میں اس میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close