اہم ترین خبریںایران

عالمی پابندیوں کے باوجود ایران نے تن تنہا کورونا کو شکست دے ڈالی

شیعت نیوز : مملکت اسلامی ایران نے تمام شیطانی قوتوں کی اقتصادی اور میڈیکل مصنوعات پر عائد پابندیوں کے باجود کورونا وائرس جیسی وبا کو تن تنہا شکست دے کر تمام دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ۔

عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق تن تنہاء کورونا وائرس کو شکست دینے والے ایران میں کل متاثرہ افراد کی تعداد1 لاکھ 84 ہزار تھی جن میں سے 1 لاکھ 46 ہزار صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ26 ہزار افراد تیزی سے روبہ صحت ہیں اور آئندہ چند دنوں میں مکمل صحت یاب ہو جائیں گے جبکہ 2 ہزار افراد کی حالت خطرہ سے دوچار ہے۔

سعودی عرب کورونا کے بڑے مرکز میں تبدیل

واضح رہے کہ امریکہ اور دیگر شیطانی قوتوں کی اقتصادی و صحت کے آلات و ادویات پر عائد پابندیوں کے باوجود دنیا کی واحد اسلامی و علوی مملکت نے صدقہ محمدﷺ و آل محمد ؑاس وبا کو تن تنہاء شکست سے دوچار کیا ہے اور دنیا کو بتلا دیا ہے کہ جو لوگ اپنے معبود اللہ رب کریم پہ توکل کرتے ہیں اور محمد و آل محمدؑ سے توسل کرتے ہیں وہ تمام تر پابندیوں کہ باوجود ہر بلا و مشکل کو شکست دے سکتے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close