پاکستان کی اہم خبریں

ایران اور پاکستان کیخلاف ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کے جارحانہ عزائم ایک ہیں،رضا ربانی

امریکہ خطے میں اپنے مفادات کے مقابلے میں عالم اسلام کو متحد نھیں ہونے دے گا

شیعت نیوز :ایران اور پاکستان کے مضبوط برادرانہ تعلقات انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔امریکہ خطے میں اپنے مفادات کے مقابلے میں عالم اسلام کو متحد نھیں ہونے دے گا۔

یہ بھی پڑھیں :شاہ محمود قریشی کو ملک و قوم کے وقار سے زیادہ امریکی مفادات عزیز ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

اطلاعات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات خطے میں جہاں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں وہیں امریکی عزائم کو ناکام بھی بنا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی اور کو دہشت گردی کو نشانہ بنا کر عراقی خود مختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کے خلاف پاکستان کی سرزمین استعمال ہوئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے، ایم ڈبلیوایم جی بی

انھوں نے کہا کہ جنگی جنون بڑھانے کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی میں حیران کن مماثلت نظر آتی ہے اور دونوں ہی دنیا کو تباہ کرنے پر تُلے بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وائٹ ہاؤس کی ترجمانی، شاہ محمودقریشی مستعفیٰ ہوجائیں، ایم ڈبلیوایم کا مطالبہ

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ صورتحال پاکستان کے لئے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے، جس طرح نائن الیون کے بعد پاکستان کو افغان جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی کا کردار سونپا گیا آج بھی امریکی مفادات کی جنگ میں پاکستان کا بطور امریکی اتحادی کردار ہمارے لئے زہر قاتل ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے،شاہ محمودکی ایرانی صدرکو یقین دہانی

رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان اور ایران کی سیاسی و فوجی قیادت کو ایکدوسرے کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close