ایران

امریکہ کو اپنے فوجیوں کی جان کی حفاظت کے لئے ذمہ دارانہ رفتار اختیار کرنی چاہیے

شیعت نیوز:اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتم الانبیاء فوجی ہیڈ کوارٹر کے سربراہ جنرل غلام علی رشید نے آسمان ولایت فوجی مشقوں کے دوران امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنے فوجیوں کی جان کی حفاظت کے لئے ذمہ دارانہ رفتار اختیار کرنی چاہیے۔ جنگ روکنے کے لئے صرف پیغام ارسال کرنا کافی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ، ایرانی فوج اور سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی پر مشتمل ہے ۔ ایران کی مسلح افواج دشمن کی طرف سے لاحق خطرات کے پیش نظر اپنی آمادگی کو اپ ڈیٹ کرتی ہے۔ہم دشمن کے ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینے اور دشمن پر حملہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو خطے میں اپنے فوجیوں کی جان بچانے کے لئے ذمہ دارانہ رفتار اختیار کرنی چاہیے اور جنگ روکنے کے سلسلے میں صرف پیغام ارسال کرنا کافی نہیں ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close