دنیا

ایران پر عائد یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کو ختم کیا جائے، جی 77 گروپ

شیعت نیوز : جی 77 گروپ نے ایران کے خلاف عائد یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق گروپ 77 اور چین کے وزرائے خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے خلاف لگی ایک طرفہ معیشتی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کے فوری خاتمے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : لائن آف کنٹرول پر بڑھتی کشیدگی کو لگام دی جائے، کشمیری رہنما

گروپ 77 کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ کثیر الجہتی کی حمایت کی ضرورت کو لازمی سمجھتے ہوئے ایران جوہری معاہدے کو عالمی مسائل کے حل کیلئے ایک اہم کامیاب کثیر الجہتی تعاون سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ جی- 77 گروپ اور چین، 136 ممالک پر مشتمل ہے اور یہ اقوام متحدہ کا سب سے بڑا اور طاقتور گروپ مانا جاتا ہے۔ جی- 77 گروپ اور چین سالانہ اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں منعقد ہوتا ہے تا ہم اس سال کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر آن لائن منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور اسرائیل کی ایٹمی سرگرمیوں کی شفاف کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے، ایران

حالیہ مہینوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر بہت سی عالمی شخصتیں اور ممالک ایران کے خلاف عائد یک طرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کی منسوخی کا مطالبہ کر چکے ہیں مگر اس کے باوجود وائٹ ہاؤس نشیں امریکی حکام اپنی یک طرفہ اور حد اکثر دباؤ کی پالیسیوں کو جاری رکھنے پر مصر ہیں۔

امریکی پابندیاں مختلف شعبوں بالخصوص کورونا کے پیش نظر طبی شعبے میں ایران کے لئے مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف امریکہ کے اس قسم کے دشمنانہ اقدامات کو اقتصادی و طبی دہشت گردی سے تعبیر کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ وہ ان اقدامات کے سامنے خاموش نہ رہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close