اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کی ایک مرتبہ پھرایران اور عرب ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش

پاکستانی سفیر نے جاپان کے وزیراعظم شنزوآبے کے تاریخی دورہ ایران کے حوالے سے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے لہذا ہم علاقے کی امن و سلامتی کے حوالے سے ہراقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

شیعت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ان کا ملک ایران اورعرب ممالک کے تعلقات کی بحالی اور ان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

پاکستانی سفیر نے جاپان کے وزیراعظم شنزوآبے کے تاریخی دورہ ایران کے حوالے سے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے لہذا ہم علاقے کی امن و سلامتی کے حوالے سے ہراقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:سعودی وزیر خارجہ نے تہران اور ریاض کے درمیان پاکستانی ثالثی کو مسترد کردیا

واضح رہے کہ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب جاپان کے وزیراعظم ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں کل بروز بدھ ایران کے 3 روزہ دورے پر تہران پہنچے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close