ایران

ایران سفارتکاری کو سفارتکاری، جنگ کو شجاعانہ دفاع کے ساتھ جواب دے گی

شیعت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم سفارتکاری کو سفارتکاری، جنگ کو شجاعانہ دفاع کے ساتھ جواب دے گی۔

یہ بات ’’سید عباس موسوی‘‘ نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں امریکی وزارت خارجہ میں گروپ ایران کے اقدام کے سربراہ ’’برایان ہوک‘‘ کے بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :ایران کی سرحدوں کا بھرپور دفاع کریں گے تاہم جنگ کے خواہاں نہیں۔ جواد ظریف

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف گزشتہ سالوں میں تحمیلی جنگ، معاشی دہشت گردی اور معاہدوں کی خلاف ورزی کا مطلب سفارتکاری نہیں ہے۔

موسوی نے کہا کہ ایرانی قوم سفارتکاری کو سفارتکاری، باہمی احترام کو احترام اور جنگ کو شجاعانہ دفاع کے ساتھ جواب دے گی۔

تفصیلات کے مطابق، امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے امور ایران ’’برایان ہوک‘‘ نے اسلامی جمہوریہ ایران سے فوجی اقدام کے بجائے سفارتکاری مؤقف کا مطالبہ کیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close