کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
اہم ترین خبریںپاکستان

محتاط رہنے کی ضرورت ہے پاکستان پر ایران اور عراق جیسا وقت بھی آسکتا ہے،شیخ رشید

شیخ رشید احمد نے سندھ کی وزیر صحت سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایڈز پھیلنے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے اگر سندھ حکومت مستعفیٰ نہیں ہوتی تو صوبائی وزیر صحت کو لازمی استعفیٰ دینا چاہیے

شیعت نیوز: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا وقت کی مجبوری ہے۔ آٹا، گیس، چینی مہنگی ہونے کی وجہ سابق حکمران ہیں۔ شیخ رشید احمد نے لاہور ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہی ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ نیب ان کے خلاف کارروائی نہ کرے جبکہ ملک کی دولت کو لوٹنے والے نیب کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے سندھ میں تیزی سے پھیلتے موضی مرض ایڈز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ایڈز تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ دنیا میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ بڑی تعداد میں بچوں میں ایڈز وائرس موجود ہے جبکہ ان کی ماں کو موضی مرض نہیں ہے۔ اس معاملے پر سندھ حکومت کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔

شیخ رشید احمد نے سندھ کی وزیر صحت سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایڈز پھیلنے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے اگر سندھ حکومت مستعفیٰ نہیں ہوتی تو صوبائی وزیر صحت کو لازمی استعفیٰ دینا چاہیے جبکہ لاڑکانہ میں بچوں کا ایک اسپتال موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کو نسلی بنیادوں اور فرقوں کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں وہ ملک دشمن ہیں۔

شیخ رشید احمد نے سال 2020ء کو مسائل کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان پر ایران اور عراق جیسا وقت بھی آسکتا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی پاکستان کو اندر سے توڑنے کی کوشش کرے گا جبکہ بھارتی انتخابات میں مودی نے کسی ایک مسلمان کو نشست نہیں دی اور نہ ہی کسی مسلمان سے ووٹ مانگا۔

وفاقی وزیر ریلوے کہا کہ عید پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ سرسید ایکسپریس کا ایک پرزہ نہ ملے کی وجہ سے اس کا افتتاح 15 دن کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے میں میریٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں اور تمام ڈویژنز کو اس کی اجازت دے دی گئی ہے جہاں میریٹ سے ہٹ کر بھرتی کی گئی وہاں کے ڈی ایس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ 30 جون سے پہلے پاکستان ریلوے کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کر دیں گے۔ جس میں خسارہ کم ہے اور آمدن زیادہ ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close