کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
لبنان

ایران ، شام اورمزاحمتی فرنٹ پر عائد شدہ پابندیاں ایک نئی سامراجی جنگ ہے

لبنان کی اسلامی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ اور ان کے اتحادی کی جانب سے جہان عرب اور امت مسلمہ پر دباؤ اور عائد شدہ پابندیاں ایک ایک نئی نوآبادیاتی جنگ ہے۔

یہ بات علامہ شیخ علی الخطیب نے آج بروز جمعہ نماز جمعہ میں شریک لاکھوں نمازیوں کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایران ، شام او مزاحمتی فرنٹ کے خلاف امریکہ کی عائدہ شدہ پابندیوں کو ایک نئی سامراجی جنگ قراردیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اپنی ہوشیاری، صبر اور تدبیر کے ساتھ اس جنگ کے ساتھ مقابلہ کر کے اپنے حقوق سے نہیں پیچھے ہٹیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فلسطین کا واحد حل فلسطینی عوام اور پناہ گزینوں کی اپنی سرزمین میں واپسی ہے۔

لبنانی عالم دین نے کہا کہ ایران مخالف امریکی ظالمانہ پابندیاں ناکام ہوجائیں گے اور وہ ہرگز ایران کو مزاحمتی فرنٹ اور فلسطینی قوم کی حمایت سے باز نہیں رہ سکیں گی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close