ایران

ایرانی انٹلیجنس نے امریکی خفیہ ایجنسیوں سے منسلک افراد کو گرفتار کرلیا

شیعت نیوز:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی انٹلیجنس نے امریکی خفیہ ایجنسیوں سے منسلک افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی انٹیلیجنس نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ساتھ تعاون کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے, جبکہ حالیہ بلوؤں کے بارے میں اطلاعات لیکر ملک سے فرار کرنے کی کوشش میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایرانی انٹیلیجنس ادارے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس اہلکاروں نے دشمن پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے اس کے ساتھ منسلک اور تعاون کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ باقی ماندہ افراد کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close