پاکستان کی اہم خبریں

ایرانی بحریہ کے کمانڈر حسین خانزادی کی نیول ہیڈکوارٹر آمد، سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا

شیعت نیوز : ایرانی بحریہ کے کمانڈر حسین خانزادی کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا اور معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر حسین خانزادی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ملکوں کی بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاک ایران تعلقات کو مضبوط بنانا ہماری خارجہ پالیسی کی اہم کارکردگی ہے، عمران خان

سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں سمندری سلامتی اور امن کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔بعدازاں معزز مہمان کو بریفنگ دی گئی جس میں انہیں آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :سربراہ پاک فوج جنرل قمرباجوہ کا دورہ تہران ، ایرانی ہم منصب میجر جنرل باقری سے ملاقات

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔کمانڈر ایرانی بحریہ کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close