اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی پاکستان آمد، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے اہم ملاقات

شیعیت نیوز : ہمسایہ برادر اسلامی ملک ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نےپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے دوران ملاقات میںدونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات، سرحدی اور دفاعی امور، امن اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر

اس سے قبل نور خان ایئر بیس پر ایڈیشنل سیکریٹری اے آئی ٹی صفدر حیات، ایرانی سفیر سید محمد حسینی، ایرانی سفارت خانے اور وزارت خارجہ کے حکام نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں جبکہ ایران کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد ابراہیم طاہریان بھی جواد ظریف کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلی سطح کا سیاسی و اقتصادی وفد بھی اسلام آباد پہنچا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ڈاکٹر جواد ظریف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفود کی سطح پر مذاکرات کرینگے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close