اہم ترین خبریںایران

ایرانی اسلامک اسٹوڈنٹس کا مسئلہ کشمیر پر مسلم ممالک سے ردعمل کا مطالبہ

شیعت نیوز : ایرانی اسلامک اسٹوڈنٹس سوسائٹی نے کشمیری مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور مسلم ممالک کی خاموشی کی تنقید کرتے ہوئے ان سے مسئلہ کشمیر پر مناسب ردعمل کا مطالبہ کیا۔

اسلامک اسٹوڈنٹس سوسائٹی نے اپنے ایک بیان میں کشمیری عوام کے خلاف ظالمانہ اقدامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم کی مصبیتیں برصغیر میں برطانیہ کی آمرانہ اور استعماری پالیسیوں کے نتیجے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مسلمان کشمیر کی نجات کے لیے ایک دوسرے کا دست و بازو بنیں۔

اس بیان میں آیا ہے کہ کشمیری مظلوم عوام کے لئے ہمارا پیغام یہ ہے کہ مزاحمت کریں فتح کا وقت قریب ہے۔

ایرانی اسلامک اسٹوڈنٹس سوسائٹی نے کشمیری مظلوم عوام مخالف عالمی قوانین کے خلاف ظالمانہ اور غیر انسانی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ان کے دفاع کے لئے اسلامی ممالک کی یکجہتی کا اظہار کا مطالبہ کیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے گزشتہ دنوں میں کشمیر کی حالیہ تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت، خطے میں ایران کے دوست اور پارٹنرز ہیں لہٰذا ہم دونوں ملکوں سے اپیل کرتے ہیں کہ علاقائی قوموں کی خوشحالی کے لئے پُرامن طریقے سے بات چیت کو آگے بڑھائیں۔

یاد رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے دونوں فریقین کو صبر و مظاہرہ کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ سیاسی کوششوں کے ذریعے خطے کے مسلمان عوام کے حقوق کی فراہمی ہوجائے اور امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرنے سے گزیر کیا جائے گا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close