ایران

ایرانی قوم نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کا دندان شکن جواب دیا

شیعت نیوز: ایران میں گزشتہ روز پولنگ مراکز پر دیکھی جانے والی بھیڑ کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم نے امریکی دباؤ، پابندیوں اور اسکی ہرزہ سرائی کا دندان شکن جواب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت سے دشمن سیخ پا ہو گیا۔ خطیب جمعہ

ایران کے گیارہویں پارلیمانی اور پانچویں مجلس خبرگان کے پہلے ضمنی انتخابات کے لئے ہونے والی ووٹنگ اپنے اختتام کو پہنچی اور رائے شماری کا عمل شروع کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایف اے ٹی ایف جیسے عوامل بھی استعمار کے شیطانی حربے ہیں، علامہ ساجد علی نقوی

وزارت داخلہ کے مطابق پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی رائے شماری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے نتائج بتدریج اعلان کئے جاتے رہیں گے۔ایران کے گیارہویں پارلیمانی انتخابات میں دوسو نوے نشستوں کے لئے سات ہزار ایک سو افراد کے درمیان مقابلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای نے پارلیمانی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

اس بار ایران کی کل آبادی سے تقریبا پانچ کروڑ اسی لاکھ افراد کو حق رائے دہی حاصل رہا جن میں سے تقریبا بیس لاکھ شہری پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کے قابل ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی ایرانی گارڈین کونسل کے اراکین پر پابندیاں

واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے حالیہ خطاب میں انتخابات کو ایک شرعی، قانونی، قومی فریضہ اورایرانی قوم کے لئے ایک امتحان قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ اس بار بھی ایرانی عوام سربلندی کے ساتھ اس امتحان کو سر کرلیں گے۔

قابل ذکر ہے ایران میں انتخابات کو خاص اہمیت حاصل ہے اور گزشتہ چالیس برس کے دوران مختلف قسم کے چھتیس عام انتخابات ایران میں ہوئے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close