اہم ترین خبریںایران

ایرانی قوم نے حالیہ حوادث میں دشمن کے عزائم کو شکست دے دی۔ آیت اللہ خامنہ ای

شیعت نیوز : آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ دوستوں اور دشمنوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایرانی قوم نے حالیہ حوادث میں دشمن کو عقب نشینی پر مجبور کردیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار آیت اللہ سید علی خامنہ ای گزشتہ رات معاشی کارکنوں، لیبر تنظیموں کے اراکین اور مینوفیکچررز کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ پہلے سے کہیں زیادہ کمزور اور وحشی بن چکا ہے، آیت اللہ خامنہ ای

انہوں نے فرمایا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نجات دلانے کے لئے دشمن کی پابندیوں کے خاتمے کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ اگر قوم، ملکی ماہرین اور مینوفیکچررز سب مل کر اندرونی صلاحیتوں کے ذریعے قومی پیداوار میں اضافہ کریں تو پابندیاں لگانے والے بھی اپنے کئے پر مایوس ہوں گے کیونکہ انھیں بھی پتہ چل جائے گا کہ مزید پابندیوں سے انھیں کو نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دوستوں اور دشمنوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایرانی قوم نے حالیہ حوادث میں دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ جس طرح ایرانی قوم نے دشمن کو سیاسی، نظامی اور سکیورٹی جنگ میں شکست سے دوچار کیا ہے اسی طرح وہ دشمن کو اقتصادی جنگ میں بھی شکست سے دوچار کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم معاشی کارکنوں کی سرگرمی کی بدولت، تمام پابندیوں کو ایک ’’ اچھے موقع‘‘ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا غیرملکی ممالک ہرگز ایران کے ساتھ ٹیکنالوجی کے تبادلے پر تیار نہیں ہیں اسی لیے ہم اپنی معیشت کے تحفظ کے لیے ملکی اور گھریلو پیداوار پر انحصار کرنا چاہیے۔

یت اللہ خامنہ ای نے حالیہ پرتشدد مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی قوم نے دشمن کو سیاسی اور سیکیورٹی میدان میں شکست دے دی ہے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اقتصادی جنگ میں بھی دشمن کو بدترین شکست سے دوچار کرے گی۔

واضح رہے کہ ایران میں تیل کی قیمت میں اضافے پر مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران بعض ملک دشمن عناصر نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close