پاکستان

25 فیصد ایرانی ریال پاکستانی روپے کے مقابلے مہنگا ہوگیا

شیعیت نیوز : پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایرانی ریال کی بڑی قلابازی،کرنسی کا کاروبارکرنیوالوں کو نیا راستہ مل گیا،اقتصادی پابندیوں کے خاتمے سے ایرانی کرنسی میں بھی جان پڑنے لگی پاکستانی روپے کے مقابلے ایرانی ریال 25 فیصد مہنگا ہو گیا۔ایرانی ریال کی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے اضافے کو دیکھتے ہوئے کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کو نیا راستہ مل گیا ہے اور بڑی تعداد میں ایرانی کرنسی کی خریداری دیکھنے میں آرہی ہے،فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق اقتصادی پابندی ہٹنے سے قبل 10 لاکھ ایرانی 32 ہزار پاکستانی روپے میں مل جاتے تھے لیکن آج ان کی مالیت 40 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اس طرح 10 لاکھ ایرانی ریال کی قدر میں 8 ہزار روپے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایران کا شمار دنیا کے ان کے ممالک میں ہوتا ہے جہاں خام تیل و گیس کے وسیع ذخائر ہیں۔ اقتصادی پابندیوں کے باعث ایرانی کی جانب سے آئل ایکسپورٹ بہت محدود ہو گئی تھیں لیکن اب پابندیاں ہٹنے کے بعد آئل ایکسپورٹس بھی بڑھ جانے کی امید ہے یہی وجہ ہے کہ رسد بڑھنے کے خدشات کے باعث بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتیں مزید دباو¿ کا شکار ہو چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی کرنسی کی قدر میں موجودہ اضافہ تو معمولی بات ہے اگر پابندیاں اسی رفتار سے ہٹتی رہیں تو ایرانی کرنسی عالمی سطح پر بہت تیزی سے اوپر جائے گی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close