پاکستان کی اہم خبریں

ایرانی سفیر کا دبستان اقبال کا دورہ، علامہ اقبال کے خانوادے سےملکردلی تمناکی تکمیل

اس موقع پر انھوں نے مشہور فلمی ادارے فارابی کی جانب سے علامہ اقبال پر ڈاکومنٹری بنانے کے پروگرام پر بات کی اور کہا کہ اس سلسلے میں آپ کی قیمتی رائے سے استفادہ کیا جائے گا۔

شیعت نیوز: پاکستان میں متعین برادر پڑوسی ملک ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری کے ہمراہ دبستان اقبال لاہور کا دورہ کیا اور حضرت علامہ اقبالؒ کے نواسے اقبال صلاح الدین سے ملاقات کی۔ ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے علامہ اقبال سے ایرانیوں اور اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے علامہ اقبال کا نواسے سے ان سے ملاقات کو دلی تمنا قرار دیا اور کہا کہ میری خواہش تھی کہ علامہ اقبال کے خانوادے سے ملاقات کروں۔ اس موقع پر انھوں نے مشہور فلمی ادارے فارابی کی جانب سے علامہ اقبال پر ڈاکومنٹری بنانے کے پروگرام پر بات کی اور کہا کہ اس سلسلے میں آپ کی قیمتی رائے سے استفادہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مسلمانوں پرجاری مظالم پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی آنکھیں کب کھلیں گی، وحیدکاظمی

اس موقع پر ماہر امور فرھنگی شبیر احمد شگری نے وفد کو بتایا کہ چند سال پہلےحوزہ ھنری ایران کی ٹیم لاہور آئی اور انہوں نے ایک ڈاکومنٹری فلم بنائی تھی جس کے پاکستان میں پروڈکشن مینیجر بھی وہ خود تھے۔ اس ڈاکومنٹری کو پریس ٹی وی پر بھی دکھایا گیا۔ سفیر ایران محمد علی حسینی نے اقبال صلاح الدین سے یہ فرمائش بھی کی کہ وہ حضرت اقبال کے منتخب فارسی اشعار مہیا کریں جن کی شیلڈز بنائی جائیں گی جو لوگوں کو تحائف کے طور پر پیش کی جائیں گی۔ اس سے نہ صرف حضرت علامہ اقبال کے اشعار کی پذیرائی ہوگی بلکہ فارسی زبان کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اپنے ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی فکر کریں۔ روحانی

سفیر ایران کو دبستان اقبال کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کرایا گیا، جہاں جا بجا اشعار اقبال اور فکر اقبال کے نثری اور پینٹنگ والے فریمز آویزاں ہیں، جسے دیکھ کر سفیر ایران نے مسرت کا اظہار کیا۔ دبستان اقبال کے سربراہ اور حضرت علامہ اقبال کے نواسےاقبال صلاح الدین نے ایرانی سفیر کی وفد کے ہمراہ آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ایرانی آرٹ خصوصاً خطاطی اور فارسی زبان سے دلی وابستگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خانہ فرھنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر علی اکبر رضائی فرد بھی موجود تھے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close