اہم ترین خبریںعراق

عراق: ابو فدک المحمداوی حشدالشعبی کے نئے ڈپٹی کمانڈر مقرر

شیعت نیوز: عراق کی عوامی رضاکارفورس حشد الشعبی نے ابو فدک المحمداوی کو حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید ابومہدی المہندس کی جگہ اس فورس کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کےمختلف صوبوں میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف نئی کارروائیاں

عراق کی عوامی رضاکارفورس حشدالشعبی کے ایک سینیئر عہدیدار ابو علی البصری نے اس بارے میں کہا کہ شہید ابو مہدی المہندس کی جگہ ابو فدک کو ڈپٹی کمانڈر مقرر کرنے کے لئے حشد الشعبی کی منظوری کے بعد آئندہ دو تین روز میں حشدالشعبی کے سربراہ بھی ان کے نام کی منظوری دے دیں گے۔

ابومہدی المہندس کی جگہ ان کے جانشین کا تعین شہید کے چہلم کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے200روز مکمل، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار مذمت

واضح رہے کہ امریکہ کی دہشت گرد فوج نےگذشتہ تین جنوری کو سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے ہمراہ عراق کی عوامی رضا کارفورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو بغداد ہوائی اڈے پر ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور عراق کا امریکہ کے خلاف عالمی عدالتوں میں کیس لڑنے کا فیصلہ

جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر بغداد پہنچے تھے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اس حملے کا حکم ٹرمپ نے دیا تھا۔

جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مہدی المہندس مغربی ایشیا میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کے عظیم کمانڈر تھے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close