عراق

عراق: امریکی طیاروں کی صوبہ دیالی پر پروازیں، حشد الشعبی کی کاروائیوں کا آغاز

شیعت نیوز: امریکہ فوج کی عراق میں مشکوک نقل و حرکت جاری ہے۔ امریکی طیاروں نے عراق کے صوبہ دیالی پر اڑانیں بھری ہیں۔ حشد الشعبی کی شمالی المقدادیہ میں دہشت گرد وں کا صفایا کرنے کے لئے کاروائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

امریکی طیاروں نے صوبہ دیالی کے تین شہروں پر اڑان بھری ہے ان میں مقدادیہ اور بعقوبہ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گرد امریکی فوج کی نقل و حرکت پر ان کی نظریں ہیں۔ حزب اللہ عراق

اطلاعات کے مطابق امریکی طیارے کرکوک میں اپنا فوجی اڈہ عراقی فوج کے حوالے کیا ہے اور وہاں امریکی فوجی سامان بغداد کے قریب امریکی فوجی اڈے التاجی میں منتقل کررہے ہیں۔

دوسری جانب عراق کے صوبہ دیالہ کی حشد الشعبی کمانڈ نے کہا ہے کہ شمالی المقدادیہ میں دہشت گرد عناصر کا پتہ لگا کر ان کا صفایا کرنے کے لئے کاروائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

صوبہ دیالہ میں حشد الشعبی کے کمانڈر طالب الموسوی نے بدھ کو کہا کہ حشد الشعبی کی کاروائیوں کا مقصد اس علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنا اور در بدر ہوجانے والوں کو ان کے گھروں میں بسانا ہے۔

الموسوی نے مزید کہا کہ اس آپریشن کا آغاز العلیا الطنیرہ علاقے سے کیا گیا ہے جو الصدور کے علاقے تک انجام پائے گا۔

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس کے بعض عناصر اس ملک میں خفیہ طور پر دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ تکفیری و صیہونی ٹولے داعش نے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی مدد سے دوہزار چودہ میں عراق پر حملہ کیا اور بڑی تیزی سے اس ملک کے کئی مغربی اور شمالی علاقوں پر قبضہ کر کے وہاں لاتعداد انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ۔

عراقی فورسز اور رضاکارفورس حشدالشعبی کے جوانوں نے ملک بھرسے امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کردیاہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close