عراق

عراق میں مغربی ملکوں کی فوجی موجودگی کشیدگی کا باعث ہے

شیعت نیوز :عراق کے وزیر خارجہ نے خلیج فارس میں امریکہ کے خودساختہ فوجی اتحاد کی تشکیل پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ علاقے میں مغربی ملکوں کی فوجی موجودگی کشیدگی کا باعث ہے۔

امریکہ نے حالیہ مہینوں کے دوران ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ بڑھانے کی غرض سے خلیج فارس کے علاقے میں اپنی فوجی موجودگی میں کافی اضافہ کیا ہے اور وہ اپنے اتحادیوں منجملہ برطانیہ کے ساتھ مل کر اشتعال انگیز اقدامات عمل میں لا رہا ہے۔

اسی سلسلے میں امریکیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ خلیج فارس میں ایک فوجی اتحاد تشکیل دے رہے ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں خلیج فارس کے علاقے میں امریکہ کے خود ساختہ فوجی اتحاد کی تشکیل میں اسرائیل کی ممکنہ شمولیت پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عراق، اس فوجی اتحاد میں صیہونی حکومت کی شمولیت کے خلاف ہے۔

انھوں نے تاکید کی ہے کہ عراق، علاقے میں مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کئے جانے کا خواہاں ہے۔واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی فوجی اتحاد میں اسرائیل بھی شامل ہو گا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close