عراق

عراق: بغداد بین الاقوامی ایئر پورٹ کے اطراف میں راکٹوں سے حملہ

شیعیت نیوز : خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات بغداد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے اطراف میں دو راکٹ داغے گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بغداد ایئر پورٹ کے اطراف میں ہونے والے راکٹ حملوں سے جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل بھی بغداد بین الاقوامی ایئر پورٹ کے اس حصے میں کئی مرتبہ راکٹ داغے گئے جہاں نام نہاد داعش کا مقابلہ کرنے والے امریکی اتحاد کے فوجی رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصر اللہ کی اسرائیل کو کھلی دھمکی، ہمارا جواب ٹھوس اور سنجیدہ ہوگا

دوسری جانب عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب چند راکٹ داغے گئے ہیں۔

عراقی سکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ داغا گیا ہے۔

راکٹ حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ ابھی تک اس حملے میں جانی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ چند روز قبل بھی التاجی اور البلد کے امریکی فوجی اڈوں کے قریب راکٹوں سے حملہ ہوا تھا۔

دوسری طرف عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے نمائندے نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد اس لئے کم ہوئی ہے کہ انہیں مقاومتی فورسز کی جانب سے حملے کا خوف لاحق ہو گیا ہے۔

عراقی عوام اور سیاسی اور مذہبی جماعتیں، ملک سے فوری طور پر امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کا انخلا چاہتی ہیں اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی عراق سے فوری طور پر امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے انخلا سے متعلق قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور کی ہے۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکی دہشت گردوں نے فضائی حملہ کر کے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے کئی دیگر ساتھیوں کو شہید کر دیا تھا جس کے بعد ایران نے 8 جنوری کو عراق میں امریکی دہشت گردی کے اہم اڈے عین الاسد پر درجنوں میزائل داغے۔ ایران کے اس جوابی حملے میں امریکہ کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close