عراق

عراق: داعش کے بارہ دہشت گرد ہلاک، بغداد ائیر پورٹ کے فوجی حصے پر راکٹ حملہ

شیعت نیوز : عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ نینوا میں داعش کے بارہ دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔ کل رات بغداد کے بین الاقوامی ائیر پورٹ کے فوجی حصے پر کئی راکٹ داغے گئے۔

شفق نیوز کے مطابق عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول نے کہا ہے کہ صوبہ نینوا کے قرہ جوخ پہاڑی سلسلے کے مخمور علاقے میں داعش دہشت گردوں کے اڈوں پر حملہ کیا گیا جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور ان کے نو خفیہ اڈوں اور خوراک و ہتھیاروں کے ذخائر کو تباہ کردیا گیا۔

عراق میں داعش کی شکست کے بعد بھی بعض علاقوں میں اس کے باقیات موجود ہیں اور وقفے وقفے سے دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : معتدل علماءوذاکرین پر بلاجواز پابندیاں کسی صورت قبول نہیں، ایم ڈبلیوایم پنجاب

دوسری جانب عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ راکٹ بغداد ائیر پورٹ کے اس حصے میں داغے گئے جہاں نام نہاد داعش کا مقابلہ کرنے کے امریکی اتحاد کے فوجی رہتے ہیں۔

راکٹ حملوں کے بعد ائیر پورٹ پر دھویں کے بادل چھا گئے۔ ابھی تک راکٹ داغے جانے کی تفصیلات اور ممکنہ طور پر جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی اور کسی نے بھی حملے کی ذمہ داری تا حال قبول نہیں کی۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران بغداد میں امریکی سفارت خانے اور اسی طرح امریکی دہشت گردی کے مراکز التاجی اور البلد پر کئی راکٹ داغے گئے۔

عراقی عوام اور سیاسی اور مذہبی جماعتیں، ملک سے فوری طور پر امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کا انخلا چاہتی ہیں اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی عراق سے فوری طور پر امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے انخلا سے متعلق قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور کی ہے۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکی دہشت گردوں نے فضائی حملہ کر کے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے کئی دیگر ساتھیوں کو شہید کر دیا تھا جس کے بعد ایران نے 8 جنوری کو عراق میں امریکی دہشت گردی کے اہم اڈے عین الاسد پر درجنوں میزائل داغے۔ ایران کے اس جوابی حملے میں امریکہ کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close