اہم ترین خبریںعراق

عراق: داعش کے خلاف زبردست فوجی آپریشن ،متعدد دہشت گرد ہلاک

شیعت نیوز : عراق میں فوج کا داعش کے دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

عراقی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد داعشی درندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنل کمانڈ کے کمانڈر نے ایک بیان جاری کرکے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف فوجی آپریشن ’’ عراقی ہیروز‘‘ کے تیسرے مرحلے کے نتائج بیان کئے ہیں۔

عراقی فوج کے کمانڈر جنرل عبد اللہ الشمری نے کہا کہ یہ فوجی آپریشن، فوجی، سیکورٹی اہلکاروں، پولیس اہلکاروں، فضائیہ اور عالمی اتحاد کے تعاون سے انجام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں دہشت گرد گروہوں کی پھر آپس میں شدید جھڑپیں

بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی آپریشن صوبہ صلاح الدین کے 4853 کیلومیٹر مربع علاقے میں انجام دیا گیا۔

عراقی فوج کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ اس فوجی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے 29 ٹھکانوں، دو ہتھیاروں کے گوداموں، دہشت گردی کے ایک مرکز، ایک لانچر پیڈ،11 میزائیلوں، بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود، داعش کی متعدد گاڑیوں، بم بنانے کے 6 کارخانوں، متعدد کار بموں، کئی سرنگوں، 76 بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد اور تباہ کئے گئے جبکہ اس دوران 89 گاؤں اور دیہی علاقوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے وجود سے پاک کیا گیا۔

عراقی فوج کے کمانڈر جنرل عبد اللہ الشمری کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے حشد الشعبی کے دو اہلکار شہید جبکہ 10 فوجی اور رضاکار زخمی ہوئے ۔

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اب بھی اس دہشت گرد گروہ کے کچھ عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں اور موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں ۔

عراقی فوج اور رضاکار فورس حشد الشعبی نے ملک کے مختلف علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے اب تک مختلف کارروائیاں انجام دی ہیں جن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close