کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
عراق

عراق میں داعش کےدہشت گردانہ اقدامات کو ناکام بنا دیا

شیعت نیوز :جنوبی عراق کے صوبے ذیقار کے ادارہ صحت نے طبی خدمات کے بہانے عراق کے وسطی اور جنوبی شہروں میں داعش دہشت گرد گروہ کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے دہشت گردانہ اقدامات کو ناکام بنا دیا۔

جنوبی عراق کے صوبے ذیقار کے ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ، ان شہروں میں اپنے ویکسینیشن پروگرام کے تحت دہشت گردانہ اقدامات عمل میں لانے کی کوشش کر رہا تھا جنھیں ناکام بنا دیا۔

داعش دہشت گرد گروہ کے اس منصوبے کے تحت، ویکسینیشن کے دس روز بعد لوگوں کے بدن میں اس کے نقصان کا پتہ چلتا جس کے نتیجے میں لوگوں کی اموات واقع ہونے کا سلسلہ شروع ہو جاتا۔

واضح رہے کہ عراق میں دہشت گرد گروہوں کو شکست دیئے جانے کے باوجود بعض علاقوں میں دہشت گرد عناصر اب بھی روپوش ہیں جو مختلف طریقوں سے دہشت گردانہ اقدامات انجام دینے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close