کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
عراق

تکفیری دہشتگردوں کے خلاف شمالی بغداد میں وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز

سیکورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے اور مطلوب عناصر کے خلاف قانونی کارروائی تیز کرنے کے مقصد سے بغداد کے شمال میں چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع طارمیہ اور اس کے اطراف کے علاقوں پر مکمل نظر رکھنے کے لئے وسیع پیمانے پر کارروائی شروع کر دی گئی۔اس کارروائی میں بری و فضائیہ کے جوان بھی حصہ لے رہے ہیں اور فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔بغداد کے جنوبی اور شمالی مضافاتی علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں اور عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے جوانوں پر ہونے والے حالیہ دو حملوں میں چار اہلکار جاں بحق اور پندرہ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ادھر صدر گروہ سے وابستہ، سرایا السلام گروہ نے شہر سامرا میں دہشت گرد عناصر کے ایک حملے کو ناکام بنادیا ہے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close