اہم ترین خبریںعراق

عراق: حشد الشعبی نے موصل سے داعش کے 17 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

شیعت نیوز: عراق کی رضا کار فورس حشد الشعبی نے عراق کے صوبے موصل سے تکفیری گروہ داعش کے 17  دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حشد الشعبی نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کی رضا کار فورس حشد الشعبی نے انٹیلی جنس کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موصل سے داعش کے 17 دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنت البقیع کی مسماری کا سعودی اقدام امت مسلمہ کے دل پر کاری ضرب ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار داعش دہشت میں کئی داعشی کمانڈرز بھی شامل ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہفتے کے روز ہی دیالیہ کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے ایک جاسوس ڈرون کو بھی مار گرایا گیا ہے۔

دوسری جانب عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے کہا ہے کہ اس ملک کے مشرقی صوبے دیالہ سے دہشت گرد گروہ داعش کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنت البقیع ہمیں رسول خدا، ان کی آل پاک ؑ امہات المومنین اور اصحاب باوفا کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتا ہے ،علامہ ساجدنقوی

عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے کل رات ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ دیالہ کے بعقوبہ اور حمرین کے اطراف کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک و صاف کرتے ہوئے دہشت گردوں کے دو خفیہ ٹھیکانوں کو تباہ کردیا گیا ۔

حالیہ چند روز کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ داعش دہشت گرد گروہ کے عناصر عراق کے مختلف صوبوں میں سرگرم ہو گئے ہیں جن کے خلاف عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے سخت کارروائی ہے۔

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے باقی ماندہ عناصر اب بھی مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور گاہے بگاہے عراقی سیکورٹی فورس کے ٹھکانوں اور پبلک مقامات پر دہشت گردانہ حملے کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close