اہم ترین خبریںعراق

عراق : حشد الشعبی کا داعشی دہشت گرد عناصر کے خلاف نئے آپریشن کا آغاز

شیعت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے مغربی صوبہ الانبار میں داعشی داعشی دہشت گرد عناصر کا صفایا کرنے کے لئے اپنے نئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈ آفس نے سنیچر کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ داعشی دہشت گرد عناصر کے خلاف ان کاروائیوں میں عراقی فوج کے پیدل دستوں کے ساتھ ساتھ عراقی فضائیہ نے بھی بھرپور حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی عوام کا حکومت سے امریکی جارحیت کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

بیان میں آیا ہے کہ ان کاروائیوں کا مقصد صوبہ الانبار میں باقی بچے داعشی دہشت گرد عناصر کا مکمل صفایا کرنا ہے۔

دریں اثنا بغداد کے شمال میں واقع التاجی میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے پر ایک بار پھر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ گذشتہ تین روز کے دوران التاجی میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے پر یہ دوسرا حملہ ہے۔خبروں میں کہا گیا ہے کہ سینچر کو ہونے والے حملے میں بیس کٹیوشا راکٹ فائر کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق :التاجی امریکی فوجی اڈے پر پھر شدید کتیوشا راکٹوں سے حملہ

دوسری جانب عراق کے صوبے صلاح الدین میں حشد الشعبی کے 3 جوان شہید ہو گئے۔

السومریہ کی رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی کی بریگیڈ 314 کا کہنا ہے کہ سامراء میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف ہونے والی ایک کارروائی میں حشد الشعبی کے 3 جوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے جوانوں کا تعلق نجف اشرف، کربلائے معلی اور واسط صوبوں سے ہے۔

واضح رہے کہ حشد الشعبی نے عراق کے صوبے صلاح الدین میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف بڑی کارروائی شروع کی ہے۔

حشد الشعبی کی داعش کے خلاف کارروائی کے دوران امریکہ کے جنگی طیاروں نے جمعرات اور جمعہ کے روز عراق کے صوبے صلاح الدین میں حشد الشعبی کے مراکز پر کئی بار حملے کئے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close