اہم ترین خبریںعراق

عراق کے صوبہ نینوا سے دہشت گرد گروہ داعش کا اہم کمانڈر گرفتار

شیعت نیوز :عراقی فورسز نے صوبہ نینوا میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔ داعشی کمانڈر کو موصل کے صنعتی علاقہ الحی سےگرفتار کیا گیا ہے۔

عراق میں امریکہ اور سعودی عرب کے پیدا کردہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف حکومتی فورسز اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

عراقی فورسز نے موصل کو سن 2017 میں داعش کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی افواج نےسعودی سرحدی علاقے میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کا اعلان کردیا

داعش کی نام نہاد خلافت کے خاتمے کے باوجود اس گروہ کے باقی بچے دہشت گرد عراق کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور بعض اوقات عراقی عوام اور سیکورٹی فورس پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

دہشت گرد گروہ داعش نے امریکہ اور اس کے عرب اور مغربی اتحادیوں کے مالی اور عسکری تعاون سے سن دوہزار چودہ میں شمالی اور مغربی عراق کے وسیع علاقے پر قبضہ کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ داعش نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں بے شمار گھناؤنے اور انسانیت سوز جرائم کا اتکاب بھی کیا جس کے بعد عراق کی حکومت نے ایران سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کی باضابطہ درخواست کی تھی۔

عراقی کی مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں نے ایران کی فوجی مشاورت کے ذریعے نومبر دوہزار سترہ میں صوبہ الانبار کے شہر راوہ کو آزاد کرانے کے بعد داعش کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ کردیا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close