اہم ترین خبریںعراق

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں انتالیس داعشی دہشت گرد ہلاک

شیعت نیوز: عراقی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ صلاح الدین میں ایک آپریشن میں کم از کم 39 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن میں داعش کے متعدد سرکردہ عناصر بھی شامل ہیں۔

ارنا نیوز کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورسز کے انسداد دہشت گردی کے یونٹ نے صوبہ صلاح الدین کی’’ الخانوکہ‘‘ پہاڑیوں پر ایک آپریشن کیا جس کے نتیجے میں انتالیس دہشت گرد ہلاک گئے۔

یہ بھی پڑھیں : خطے سے امریکی فوج کو نکال باہر کرنے کیلئے مل کر کوششیں کریں۔ العراق المقاوم کانفرنس

خفیہ اطلاع پر ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا اور دس گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی میں کم ازکم 39 دہشت گرد ہلاک اورمتعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

عراقی فوج نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیرملکی اسلحہ بھی تحویل میں لیا ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں بالخصوص داعش کے خاتمے کے لئے عراقی فورسز کا وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی فورسز کی کارروائی میں 3 داعشی دہشت گرد واصل جہنم

عراق میں باضابطہ طور پر داعش کی شکست کے بعد اس سے وابستہ عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چوری چھپے دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ تکفیری و صیہونی ٹولے داعش نے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی مدد سے دوہزار چودہ میں داعش پر حملہ کیا اور بڑی تیزی سے اس ملک کے کئی مغربی اور شمالی حصوں پرقبضہ جما کر وہاں لاتعداد انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا مگر سترہ نومبر دوہزار سترہ میں عراق نے ایران کی مدد سے تکفیری و صیہونی ٹولے داعش کو شکست دے کر ملک میں باضابطہ طور پر اس کے خاتمے کا اعلان کیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close