اہم ترین خبریںعراق

عراق کے صوبے صلاح الدین میں امریکہ کے فوجی اڈے پر میزائلی حملہ

شیعت نیوز: عراق کے صوبے صلاح الدین میں آج امریکہ کے فوجی اڈے پر میزائلی حملہ ہوا ہے۔

رپوٹ کے مطابق عراق کے صوبے صلاح الدین میں آج امریکہ کے فوجی اڈے پر میزائلی حملے کے فورا بعد امریکہ کے جنگی طیاروں نے فوجی اڈے پر پرواز کی۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ عراق کا امریکی فوجیوں کو اپنے ملک سے باہر نکالنے کا عزم

اب تک داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد کے فوجی اڈے پر حملے میں جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

امریکی اور عراقی فورسز حملہ کرنے والوں کو تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: موصل میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

چند روز قبل بھی بغداد اور موصل میں امریکہ کے فوجی اڈوں پر میزائل داغے گئے تھے۔

یاد رہے کہ پوری عراقی قوم امریکی فوجیوں کا انخلاء چاہتی ہے، عراقی شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے بہانے اس ملک میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قائدؒ وشہید ڈاکٹر ؒ کے رفیق ،جبری لاپتہ انجینئر ممتاز حسین رضوی 2سال بعد بازیاب

واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 کو امریکی دہشت گردوں کے ہاتھوں ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراقیوں نے امریکی فورسز کے انخلا کا مطالبہ کیا اور عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق مسودہ قانون کی منظوری دی گئی۔

دوسری طرف عراق کے صوبہ الانبار میں رضاکار فورس نے ایک کارروائی کے دوران 5 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراق کی رضاکار فور س ’’ حشد الشعبی‘‘” نے صوبہ الانبار کے جزيرہ الکرامہ میں کارروائی کے دوران 5 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اس کارروائی میں بعض داعش دہشت گرد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close