عراق

عراق میں داعش کا اپنے ہی اتحادی امریکی فوجیوں پر حملہ، 2 اہلکار واصل جہنم

شیعت نیوز: عراق میں داعش کے خلاف فوجی کارروائی کے دوران 2 امریکی فوجی اہلکار واصل جہنم جب کہ 4 زخمی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کے دوران عراق میں ایک فوجی آپریشن کے دوران 2 امریکی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی عوام کو اغیار کے ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں ۔ علی شمخانی

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اہل خانہ سے اجازت کے بعد ظاہر کی جائے گی۔

عراق میں اتحادی افواج کے ترجمان نے 2 امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک پہاڑی علاقے میں غار کے اندر چھپے داعش دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران مزاحمت کا سامنا رہا جس میں 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے امریکی مطالبہ رد کردیا

ذرائع کے مطابق امریکہ نے داعش دہشت گرد تنظیم کی تشکیل میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا جب داعش دہشت گرد امریکہ کے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے تو امریکہ نے ان کا ساتھ بظاہر چھوڑ دیا لیکن اب بھی داعش کے اعلی کمانڈروں کو امریکہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close